کراچی؛ قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، تین مکمل تباہ

کراچی(پبلک پوسٹ)اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح اسٹیل ٹاؤن تھانے کےعلاقے اسٹیل مل موڑ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا۔

حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں سڑک کنارے کھڑی 3 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FM2e8N7wM-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے واٹر ٹینکر کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، حادثے کے وقت لوگوں کے موجود نہ ہونے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایچ او کہنا تھا شبہ ہے کہ حادثہ واٹر ٹینکر کے بریک فیل یا کوئی اور ٹیکنیکل وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے

Check Also

اگر کراچی پر توجہ نہ دی گئی تو یہاں بھی ایکشن کمیٹی بنے گی: فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ اگر کراچی کی طرف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *