آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانہ بنانیوالا بھارت اب غیرملکیوں کھلاڑیوں کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے منتیں کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقی کرکٹرز بھی سیکیورٹی خدشار اور نیشنل ڈیوٹی کے باعث آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بھارت آنے سے گریزاں ہیں۔
گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بورڈ پلئیرز کے فیصلے کا احترام کرے گا، اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روکے گا تاہم ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شریک کھلاڑیوں سے متعلق فیصلے کا حق رکھتی ہے۔
بورڈ نے مزید کہا تھا کہ اپنے کرکٹرز کی حفاظتی انتظامات سے متعلق بھارتی بورڈ کیساتھ رابطے میں ہیں۔
اسی طرح انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
5 انگلش کرکٹرز کے آئی پی ایل فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان میں سے صرف 3 کھلاڑی جوز بٹلر، جیکب بیتھل اور ول جیکس کی ٹیموں کے ناک آؤٹس میں پہنچنے کا امکان ہے، جوفرا آرچر کا راجستھان رائلز کے ساتھ سیزن 20 مئی کو ختم ہوجائے گا جبکہ انگلش کرکٹر جیمی اوورٹن فی الحال واپس بھارت جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دوٹوک انداز میں کھلاڑیوں پر واضح کردیا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو مزید آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔