عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ، طبی ماہرین کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شہری قربانی کے جانور خریدتے اور ان کی دیکھ بھال کرتے وقت خصوصی احتیاط کریں جبکہ جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے کا استعمال لازمی کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ قربانی کے دوران دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے اور جانوروں کے خون یا آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، اس لیے صفائی اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی شخص میں بخار، جسم میں درد یا خون بہنے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کی جائے۔

ماہرین نے شہریوں پر زور دیا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ وبائی خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

Check Also

نارتھ کراچی سے چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے ڈھونڈ لیا نشے کے لیے بیل 20 ہزار روپے میں فروخت کیاملزم کا انکشاف

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں چوری ہونے والا قربانی کا بیل شہریوں نے تلاش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *