اگلے 5 سالوں میں دنیا کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جائے گا، ماہرین کا انتباہ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں عالمی درجہ حرارت میں 1 اشاریہ 5 ڈگری بڑھ جانے سے گلشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح مزید بلند ہوجائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں ایک سال گرم ترین سال ضرور ہوگا، انسانی تاریخ میں پہلی بار اوسطاً 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیرٹ نے کہا ہے کہ ہم ریکارڈ میں گرم ترین سالوں کا تجزیہ کیا ہے، اور ہمیں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی آنے والی رپورٹ میں بہتری کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری میشت اور روز مرہ کے معمولات ہماری زمین پر برے اثرات ڈال رہے ہیں۔

؎2024 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت، عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز

عالمی درجہ حرارت میں ایک اشاریہ 5 کا اضافے نے ہمیں پیرس کلائمیٹ اگریمنٹ پر طے شدہ ہدف سے مزید دور کردیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں ہوگا یہ کہ سطح سمندر پر واقعہ ممالک اور چھوٹے جزائر کو اپنی بقاء کے لیے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، معاہدے میں یہ طے کیا گیا تھاکہ ہم 2 ڈگری کم کی سطح تک محدود رہیں گے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *