خطبۂ حج میں امام مسجد نبوی ﷺ کی امت مسلمہ کو تقویٰ، صبر اور توحید کی تلقین ظلم اور ناشکری کرنے والی قوموں سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں، عبدالرحمان الحذیفی

مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے عبدالرحمان الحذیفی نے امت مسلمہ کو تقویٰ، صبر اور توحید اختیار کرنے کی تلقین کی۔

امام مسجد نبوی ﷺ نے اپنے خطبے میں کہا کہ مسلمان ربِ کائنات کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں، تقویٰ اختیار کریں اور صرف اللہ تعالیٰ سے ڈریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو زندگی کے تمام معاملات میں اللہ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو کسی بھی مشکل یا آزمائش میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے صبر کرنے والوں کے لیے اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔

خطبۂ حج میں انہوں نے مزید کہا کہ توحید پر عمل درآمد ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔

عبدالرحمان الحذیفی نے مسلمانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کریں اور ان سے جائز طریقے سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جن قوموں نے ظلم، ناشکری اور نافرمانی کا راستہ اختیار کیا، اللہ تعالیٰ نے ان سے اپنی نعمتیں چھین لیں۔

Check Also

پرنس رحیم آغا خان دورۂ پاکستان مکمل کرکے روانہ رخصتی کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار

پرنس رحیم آغا خان اپنا دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ نورخان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *