صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سمیت وسیع پیمانے پر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

Check Also

روس یوکرین جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی،24 گھنٹے میں 27 افراد ہلاک

ماسکو، کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *