سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

کراچی: ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 30 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 86 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 544 ڈالر پر آگیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 259 روپے گر کر 7 ہزار 894 روپے پر آگئی۔

Check Also

صدر میں پارکنگ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں ضبط

صدر کے تجارتی مرکز زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ اور پارکنگ مافیا کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *