منگھوپیر میں فیکٹری کے اندر زوردار دھماکا،سریا مل کی مشین کا پرزا ٹوٹ کر گھر پر گر گیا

کراچی کے علاقے منگھوپیر محمد خان گوٹھ کے قریب واقع ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سریا مل میں کام کے دوران مشین کا پرزا ٹوٹنے سے ہوا۔

حکام نے بتایا کہ مشین کی گراری ٹوٹ کر قریبی گھر کی چھت پر جا گری، جس کے باعث مکان کی دیواریں اور چھت شدید متاثر ہوئیں۔ ڈی ایس پی منگھوپیر کے مطابق واقعے میں گھر کا رہائشی ایک شخص معمولی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *