35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ

35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور اور مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران رکن کمیٹی بلال مندوخیل نے نشاندہی کی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر شادی شدہ خواتین کو شامل نہیں کیا جاتا، حالانکہ بہت سی ایسی خواتین موجود ہیں جو مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ان کا کوئی کفیل نہیں۔

اجلاس میں بلال مندوخیل کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ امداد کی حق دار وہ غیر شادی شدہ خواتین ہیں جو عمر گزرنے کے باوجود کسی سہارے سے محروم ہیں اور اپنی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اس موقع پر بی آئی ایس پی حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق اس فیصلے سے ایسی مستحق خواتین کو مالی سہارا ملے گا جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور پہلے پروگرام کے دائرہ کار میں شامل نہیں تھیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ضرورت مند خواتین کی معاونت میں مدد ملے گی۔

Check Also

کورنگی میں آوارہ کتوں کا معصوم بچی پر حملہ،چہرہ بری طرح زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی ایک معصوم بچی آوارہ کتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *