کورنگی میں آوارہ کتوں کا معصوم بچی پر حملہ،چہرہ بری طرح زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی ایک معصوم بچی آوارہ کتوں کے حملے کا نشانہ بن گئی۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق کتوں کے حملے سے بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں روزانہ 150 سے زائد متاثرین لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی کے علاقوں سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد افراد زخمی یا متاثر ہوئے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Check Also

شارع فیصل پر ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *