چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی، ہارون اختر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر نے مزیدکہا کہ مشروب ساز کمپنیاں مہنگی چینی خرید رہی ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟چینی کی قیمت ساری عمر کے لیے مقرر نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا آج کوئی حل نکل آئے گا۔ چینی برآمد کی مشروط اجازت صرف پچھلے سیزن کے لیے تھی، عام غریب آدمی کو چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ہارون اختر نے مزید کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 160 اور ہول سیل قیمت 165 روپے کلو ہے۔ چینی کی 80 فیصد فروخت کمرشل ہے، صرف 20 فیصد نان کمرشل سیل ہے۔ اس بار گنے کے کاشتکار کو 725 سے 850 روپے ریٹ ملا ہے۔

Check Also

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *