وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس میں کہا گیا کہ جولائی تاجنوری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی مالی سال کے پہلیسات ماہ کے دوران برامدی صنعت نے ترقی کی، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح تین سے چار فیصد تک محود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 2 سے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، مارچ میں مہنگائی 3 سے 4 فیصد تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پالیسی ریٹ میں کمی،ترسیلات زرمیں بلند اضافے سیمالی استحکام آیا،جولائی تا جنوری ترسیلات زر 31.7 فیصد اضافے سے 20.84 ارب ڈالر رہیں رمضان،عیدالفطر اور عیدالضحی کے دوران ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس میں کہا گیا کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، اخراجات کی بہتر مینجمنٹ ہوئی سات ماہ میں برآمدات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا جنوری برآمدات کا مجموعی حجم 19.17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،7 ماہ میں درآمدات 10.9 فیصد اضافے سے 33.31 ارب ڈالر رہیں۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *