آن لائن لڑکی سے محبت ہوئی، لیکن دھوکا ملا، اب شادی نہیں کرنا چاہتا: معروف اداکار ٹیپو شریف

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

اداکار اس وقت اپنی چالیس کی دہائی میں ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی، وہ اکثر ٹی وی پروگرامز میں خوشگوار سنگل زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس کے بالکل برعکس نکلا ہو؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک لڑکی سے آن لائن بات چیت ہوئی جو جلد محبت میں تبدیل ہوگئی مگر اس لڑکی نے دھوکا دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال، یعنی 25 سے 27 سال کی عمر، صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیے، جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے۔ اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔

ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں اعتماد کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *