عامر خان تیسری مرتبہ سہرا باندھنے کو تیار؛ شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

بالی وڈ کے سینیئر اداکار عامر خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ عامر خان آئندہ ماہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ شادی 5 جولائی کو انتہائی نجی اور سادہ تقریب میں ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے۔

اس رشتے کو باقاعدہ نام دینے کے لیے کورٹ میرج کی جائے گی یا پھر گھر پر ہی کاغذی کارروائی کے ذریعے دستخط کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے اکٹھے رہ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں میڈیا کے سامنے پہلی بار گوری اسپراٹ کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

یہ بالی وڈ اسٹار عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے پہلی شادی کی تھی جو 2002 میں ختم ہوئی، ان سے عامر خان کے دو بچے جنید اور آئرا ہیں۔

بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں فلم ڈائریکٹر کرن راؤ سے دوسری شادی کی تھی تاہم 2021 میں ان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی، دونوں اب بھی مل کر اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کر رہے ہیں۔

Check Also

مومنہ اقبال کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل، ایڈٹ شدہ یا پھر حقیقت؟

لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *