خریداروں کیلئے خوشخبری ، سونے کی قیمت مزید گر گئی

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 4ہزار 453ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1469روپے کی کمی سے 4لاکھ 67ہزار 816روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے کی کمی سے 7ہزار 730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 61روپے کی کمی سے 6ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *