ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

رکن سندھ اسمبلی معاذ محبوب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے، ہیٹ ویو کے دوران ہونے والی اموات کے مقدمات کے الیکٹرک حکام کے خلاف درج کیے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی ہدایات نظر انداز کر کے ایوان کا استحقاق مجروح کیا، کراچی خصوصاً پی ایس 127 میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے۔

معاذ محبوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل اور تحریری رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کرے، عوام کو درپیش مشکلات اور لوڈ شیڈنگ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

Check Also

آزاد کشمیر جلسہ؛ جنہوں نے نوجوانوں کو ڈنڈے تھمائے ہیں وہ آپ کے دوست نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *