انمول پنکی صرف ایک مہرہ ہے، اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے، نبیل گبول

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ انمول پنکی صرف ایک مہرہ ہے جبکہ اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کراچی میں گرفتار ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر گفتگو ہوئی، جس میں ڈی جی اے این ایف نے کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس 2019 کو اس (پنکی) کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ پنکی کو اس مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

نبیل گبول نے اجلاس میں کہا کہ 18سال سے پنکی وہ کام کررہی ہے ۔ ایک ہیروئنچی جو مرگیا، اس کی جیب سے ایک کوائن نکلا جس پر انمول پنکی لکھا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اصل شخص کوبچایا جارہا ہے، پنکی صرف ایک مہرہ ہے۔ کسی شخص کو بچایا جارہا ہے کسی کو پھنسایا جارہا ہے۔

Check Also

اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ساڑھے چار سال تک کامیابی سے چلنے والی ‘سوہنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *