صدر میں پارکنگ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکلیں ضبط

صدر کے تجارتی مرکز زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ اور پارکنگ مافیا کے خلاف انتظامیہ نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ہاظم بنگوار کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں جبکہ غیر قانونی پارکنگ پوائنٹس کے خلاف بھی اقدامات کیے گئے۔

ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ صدر میں پارکنگ مافیا انتہائی مضبوط ہو چکی ہے تاہم انتظامیہ اس نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے، زینب مارکیٹ میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے شہری شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں، جبکہ صدر کے تاجروں اور خریداروں نے بھی پارکنگ مافیا کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمے داریاں پوری کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت دن رات آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Check Also

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اور اسٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اشیا اور اسٹاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *