سوشل میڈیا انفلوینسر سے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں اہم پیشرفت

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سوشل میڈیا انفلوینسر ڈاکٹر مدیحہ سے پراپرٹی کے نام پر مبینہ فراڈ کے مقدمے میں گرفتار ملزم احمد علی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران مدعیہ ڈاکٹر مدیحہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے 120 گز کا پلاٹ دکھا کر ان سے ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔

ان کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات تیار کروائیں اور ایک جعلی مالک سے بھی ملوایا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آٹھ ماہ تک مفرور رہا جبکہ اس کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی مسترد ہو چکی ہے۔

وکیل کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Check Also

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بےلگام،سرکاری نرخ سے تقریباً 200 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت جاری

ملک بھر میں ایل پی جی مافیا بے لگام ہو گیا ہے اور گیس سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *