یکم تا 13 محرم الحرام پنجاب کے تمام تھیٹرز بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم تا 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے، پنجاب آرٹس کونسل نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب آرٹس کونسل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احترام محرم الحرام تھیٹرز میں کوئی بھی ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام نہیں ہوگا، تمام تھیٹرز محرم الحرام میں ڈراموں کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب یومِ عاشور کے سلسلے میں ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے ہنگامی منصوبوں پر بھی عملدرآمد کریں گے تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول میسر آ سکے۔

Check Also

محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *