چین کا ایران و لبنان کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

چین نے ایران اور لبنان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لِن جیان (Lin Jian) کا کہنا ہے کہ ایران تنازع اور اس کے مشرقِ وسطیٰ پر اثرات سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر چین کو گہرا دکھ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران اور لبنان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے چین انسانی امداد فراہم کرے گا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لِن جیان (Lin Jian) کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کا اچھا دوست ہے اور امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ چین خطے میں جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Check Also

سلمان خان کی سنجے دت کیلئےمحبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور معروف اداکار سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *