رانا تنویر اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی

قومی اسمبلی اجلاس میں رانا تنویر اور تحریک انصاف اراکین میں تلخی ہوئی اور بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی، اسپیکر بيچ بچاؤ کرواتے رہے۔

اپوزيشن کی تنقید پر رانا تنویر نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے مقابلے میں الیکشن میں لے آئيں، تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، ہم بھی منتخب ہو کر آئے ہیں، تلخ ماحول میں اسپیکر نے مداخلت کی۔

بعد میں رانا تنویر نے تحریک انصاف سے معذرت کرلی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ معذرت قبول کرتے ہيں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا بھی اپوزیشن اراکین کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بحث چل رہی ہے تو اس میں شور شرابا اپوزیشن نے کیا، ہمارے رکن کی تقریر میں شور کیا جائے گا تو ہم بھی بولنے نہیں دیں گے۔

وزیر مملکت کے ریمارکس کے بعد تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اس دوران عامر مگسی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر بات بڑھ گئی ہے اسے روکا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن زین قریشی خطاب نہیں کر سکے۔

Check Also

پٹرول کی قیمت 225 روپے کی جائے، جماعت اسلامی کا مہنگی پیٹرولیم مصنوعات پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *