کراچی میں موسم جزوی ابر آلود،ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان

کراچی:شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب (سمندر) کی جانب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Check Also

سوئی گیس غائب، ایل پی جی مہنگی؛ شہری دوہرا بل ادا کرنے پر مجبور

کراچی:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *