ہم سا ہو تو سامنے آئے ” معروف ورسٹائل اداکارہ سحر غزل پنجابی کھیل “کہہ دے میں تیری آں” میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

کراچی( شوبز رپورٹر) معروف ورسٹائل اداکارہ سحر غزل پنجابی اسٹیج کے نئے کھیل “کہہ دے میں تیری آں” میں ایک پاورفل مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی اس کھیل کی ہدایات ممتاز ہدایتکار شمیر راہی دے رہے ہیں تحریر عظمت علی خان نے کی کھیل میں سحر غزل ، شمیر راہی، ستارہ زیدی، عامر ریمبو، شبیر بھٹی، سویرا شاہ، فائزہ ملک،عمران نواز،قاسم رضا اور دیگر فنکار بھی نظر آئیں گے “کہہ دے میں تیری آں” ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ معاشرتی موضوعات کو بھی اجاگر کرے گا

کھیل کی کہانی محبت، قربانی اور رشتوں کی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سحر غزل ایک باہمت اور باکردار لڑکی کا کردار نبھائیں گی جو حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے ہدایتکار شمیر راہی کا کہنا ہے سحر غزل ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں جو اپنے کردار میں ڈوب کر پرفارم کرتی ہیں ان کا یہ کردار شائقین کو بہت پسند آئے گا کیونکہ اس میں جذبات، مزاح اور اصلاحی پیغام تینوں شامل ہیں

سحر غزل کا کہنا ہے کہ یہ کھیل پنجابی تھیٹر کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے نئی نسل کے لیے بھی ایک خوبصورت پیغام ثابت ہوگا “کہہ دے میں تیری آں” کی ریہرسل جاری ہیں اور کھیل 22اور 23 اگست کو اوپن ائیر تھیٹر آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا-

Check Also

پاکستان کی خوشحالی ترقی ، استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زبیر موتی والا،

کراچی(بزنس رپورٹر)طارق روڈ ٹریڈرز آلائنس کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار پرچم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *