کراچی کا انتظامی ڈھانچہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہے: عشرت العباد

دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے سابق رکنِ اسمبلی محمود مولوی نے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا آڈیو خطاب سامنے آ گیا

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام اور اصلاحات پسماندہ علاقوں کی محرومی ختم کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ بد انتظامی اور عوامی محرومی پیدا کر رہا ہے۔

Check Also

کراچی: جیکسن میں ٹریلر نےموٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،ایک جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )شہر کے علاقے جیکسن میں ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *