محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال پہلی بار ’بلڈ مون‘ کا نظارہ پاکستان میں ہوسکے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔
گرہن کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ نظر آنے کی وجہ سے ’بلڈ مون‘ کہا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ ہوگا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر حصوں میں بھی نظر آئے گا۔
پاکستان میں چاند گرہن 2025پاکستان میں اگلا کل چاند گرہن ستمبر میں نظر آئےگا
۔ تاریخ: 7 ستمبر 2025 (اتوار کی رات) پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم (PST) کے مطابق وقت:آغاز (Penumbra شروع): رات 8 بجکر 28 منٹ جزوی گرہن شروع:
رات 9 بجکر 27 منٹ مکمل گرہن شروع: رات 10 بجکر 31 منٹ
عروج (کل گرہن کا سب سے زیادہ وقت)
: رات 11 بجکر 12 منٹ مکمل گرہن اختتام: رات 11 بجکر 53 منٹ جزوی گرہن اختتام: رات 12 بجکر 57 منٹ (8 ستمبر)مکمل اختتام (Penumbra ختم)
: رات 1 بجکر 55 منٹ (8 ستمبر) یہ چاند گرہن پورے پاکستان میں صاف طور پر دیکھا جا سکے گا،
THE PUBLIC POST