’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جمعرات کو ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکے دورے کے موقعے پر فوجیوں سے خطاب کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔

آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ابہام ہی نہیں ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے اس موقعے پر مشق ہیمر اسٹرائیک کا مشاہدہ کیا جو کہ پاکستان آرمی کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے کی جانے والی ایک انتہائی شدت کی فیلڈ ٹریننگ مشق ہے۔ سی او اے ایس پہنچنے پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *