لاہور: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی

لاہور:لاہور میں مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ 1 بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *