سونا اور چاندی مزید سستے ؛مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت مزید 7 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 884 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 10ہزار 936 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 311 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 24سینٹس کی کمی سے 48ڈالر 65سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 124روپے کی کمی سے 5ہزار 343روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 107روپے کی کمی سے 4ہزار 580 روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس !‌7 روز میں معافی کا مطالبہ

لاہور : مرکزی مسلم لیگ نےوزیراعلیٰ مریم نواز کوپارٹی مخالف الزامات پر قانونی نوٹس بھجوادیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *