کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *