کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے جس کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے، مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

درخواست کے مطابق مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ مئی میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا۔

مئی میں پانی سے 33.27 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد، فرنس آئل سے 0.16 فیصد اور مقامی گیس سے 8.31 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔

Check Also

سیکیورٹی فورسز کی افغان سرحد کی دونوں جانب زمینی و فضائی کارروائیاں، 29 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے بعد افغانستان کے صوبوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *