بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نگرانی میں افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ بونیر کے دورے کے موقع پر سپہ سالار خود بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر پشاور نے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی امداد اور بحالی ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومت کو درپیش بڑے قومی امور اور موجودہ حالات کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *