پی ایس ایل میچز کی صمکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔

بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔

بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔

رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔

Check Also

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور انگلینڈ کل برونز فائنل میں مدمقابل ہوں گے

نیو یارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس اور انگلینڈ ہفتے کے روز تیسری پوزیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *