کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کے لواحقین کو حکومت پنجاب نے 20، 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کاکہناہے کہ جاں بحق بچوں کے والدین کو 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاہنہ میں گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے مٹی تلے دب کر 14 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 8 بچے اور ایک ٹیچر انیلا زخمی ہوئی تھیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کاہنہ سانحے کے بعد لاہور میں غیرقانونی ٹیوشن سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر میں قائم غیررجسٹرڈ اور غیرقانونی ٹیوشن سینٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام افسران کو تین روز میں مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی، گھروں میں بغیر اجازت کمرشل استعمال پر جرمانے عائد ہوں گے اور غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز کو سیل کیا جائے گا۔
THE PUBLIC POST