نئے مالی سال کا آغاز؛حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھادی

اسلام آباد: نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیویز کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی شرح میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے اسی کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی میں یہ کمی کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق دونوں مختلف لیوی ٹیکسوں کی شرح میں کی گئی اس ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

Check Also

پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

لاہور: پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *