کراچی میں سمندری بادلوں اور ہواؤں سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کے ساتھ رات کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اگلے کئی روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ایک مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔

دوسری جانب، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر آج جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، سکھر، دادو اور جامشورو کے اضلاع میں کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *