حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا.

ترجمان کے مطابق دو روزہ اجلاس کل (ہفتہ) کو منصورہ لاہور میں شروع ہوگا جس کی صدارت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے مسائل، بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں گی۔ Wildlife

ذرائع کے مطابق پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *