ہمارے ہزار میزائلز ایران کو نشانہ بنانے کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو امریکا کے پاس ایک ہزار میزائل تیار ہیں ایران کو ہدف بنانے کیلئے جبکہ اس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو ہدایات دے رکھی ہیں کہ اگر ان پر ایران کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جاتا ہے تو اس کا فوری اور انتہائی سخت فوجی جواب دیا جائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایران کے بعض اجتماعات میں ٹرمپ کے خلاف سخت نعرے لگائے گئے تھے، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

ایرانی حکام نے ماضی میں ٹرمپ کے ایسے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ بدستور برقرار ہے

Check Also

ہمارا ڈی این اے ایک ہے؛طالبان وزیر نے بھارت کیساتھ گٹھ جوڑ کو خود بے نقاب کردیا

بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ سے کون واقف نہیں لیکن اب اس بات پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *