کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں چینی نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں چینی نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

وفاقی ادارہ شمایارت نے چینی کی قیمتوں سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کیے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ سندھ کے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے ہوگئی۔

ایک ہفتے میں سکھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 15 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی زیاد سے زیادہ فی کلو قیمت کوئٹہ میں 214 روپے تک ہے، ادھر دارالحکومت اسلام آباد میں قیمت 195 اور پنجاب بھر میں 190 روپے فی کلو تک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےمیں خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، جس کے بعد قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا، قیمت بڑھ کر 189 روپے 61 پیسے ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 47 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 131 روپے 88 پیسے تھی۔

Check Also

بلال مقصود نے یونیسف کے تعاون سےپکے دوست سیزن بچپن بےمثال کا اجرا کردیا

کراچی (پبلک پوسٹ )بچوں کی تقریب میں اداکارہ صنم سعید، بلال مقصود، ایاز خان اور فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *