اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کےواقعات رونما نہیں ہوں گے: میئر کراچی

کراچی شہر میں گٹروں میں حفاظتی جالی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے کہا ہے کہ اب گٹروں میں بچوں کے گرنے کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ طارق روڈ پر مین ہولز میں ڈھکن کے ساتھ حفاظتی جالی لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پورے شہر میں گٹر کے ڈھکن اور ساتھ حفاظتی جالی لگائی جائے گی، جو 180 کلو وزن برداشت کرسکتی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہری کھلے میں ہولز کی شکایات ہیلپ لائن 1334 پر درج کرا سکتے ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *