اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل تیسرے روز مہنگا، انٹربینک میں معمولی کمی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر معمولی سستا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 64 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *