پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

گزشتہ روز پاک جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان ٹیم کی کپتان فضا فیاض نے کہا کہ ینگ کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے، سیریز میں اچھے نتائج کیلئے پرعزم ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان میکا فین فارسٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ملنا پسند کریں گی، پاکستان آ کر سیریز کھیلنے کی کافی خوشی ہے۔

Check Also

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا،چاندی کی قیمت مستحکم

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *