کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

اسلام آباد : حکومت نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کرتے ہوئے امیگریشن حکام کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام ہوائی اڈوں پر اس کا نفاذ کر دیا ہے جب کہ نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق دُہری شہریت کے حامل پاکستانی شہریوں پر پاکستان آنے کیلیے پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہری شہریت کا حامل کوئی بھی پاکستانی اب زائد المیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی کوئی شخص تنسیخ شدہ نائیکوپ پر پاکستان میں داخل ہو سکے گا۔

یہ پابندی برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے دہری شہریت کے حامل افراد پر عائد ہو گی۔ اب غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا۔

Check Also

Gates of Olympus 1000 – Quick‑Fire Mythic Slots for Rapid Wins

1. The Lightning‑Fast Ride into Mythology When you launch Gates of olympus 1000, the first …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *