سعودی کابینہ کی پاکستان سے توانائی شعبے میں تعاون کے ایم او یو کی منظوری

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبےمیں تعاون کے مفاہتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کی منظوری دے دی۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جو سعودی وژن 2030ء کے اہداف میں شامل ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سعودی شہریوں اور قیام پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر کرنا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس نے مختلف ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کے مسودوں کی منظوری دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مقامی سطح پر مختلف اعلیٰ عہدیداروں کی ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *