کراچی (پبلک پوسٹ )
کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان سجاد اور نور حسن کو کارروائی کے دوران اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ غیر قانونی طور پر لائے گئے موبائل فونز شہر میں داخل کر رہے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 170 نان کسٹم آئی فون اور اینڈرائیڈ موبائل فون برآمد ہوئے، جن کی مارکیٹ مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ملزمان بلوچستان سے کراچی موبائل فونز اسمگل کرتے تھے اور شہر میں مختلف گروہوں کو سپلائی پہنچاتے تھے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی آلٹو کار بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے نیٹ ورک اور مزید معاونین تک پہنچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
THE PUBLIC POST