دبئی: منی ایکسچینج میں ڈکیتی،10 منٹ میں ملزمان گرفتار، ایک کروڑ درہم برآمد

دبئی پولیس نے ڈیرہ میں منی ایکسچینج میں مسلح ڈکیتی 10 منٹ میں ناکام بنا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ایک کروڑ درہم لوٹ کر لے گئے تھے، اطلاع ملتے ہی ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی اور فضائی نگرانی کی گئی۔

پولیس کے مطابق نقاب پوش ڈاکوؤں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا تھا، کرنسی ایکسچینج کے ملازم نے موبائل سے دبئی پولیس کو مطلع کیا۔ الرٹ میسج ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ہیلی کاپٹر نے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق افریقی ملک سے ہے، ان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Check Also

جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز،پاکستانی دستے کی پروقار انٹری

ناگویا: جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشین گیمز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *