گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور: گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ مکان کے اُس حصے میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر فرنیچر گودام معلوم ہوتا ہے

امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اموات آگ کی تپش اور دھویں کے باعث ہوئیں۔ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سراج عمر 55 سال، اہلیہ عمر 40 سال، حنایا عمر 9 سال، حریرہ عمر 11 سال، منہال عمر 3 سال اور حسنین عمر 4 سال شامل ہیں۔

Check Also

آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئین میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *