اسلام آباد میں 2 اسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے: سینیٹر فلک ناز

اسلام آباد: سینیٹر فلک ناز چترالی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے، اس موقع پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے وفاقی وزیر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دو اسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے، وزیر صحت سینیٹ اجلاس میں پمز کے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس پر تو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

خاتون سینیٹر کا کہنا تھا کہ میں اس دن پمز گئی، سکیورٹی گارڈز نے ہمیں دھکے دےکر باہر نکال دیا، بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیے گئے،کہا کہ کسی کو بتانا نہیں، یہاں سے چلے جاؤ، اس سارے معاملے پر وزیر صحت اور حکومت قصور وار ہے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں سعدیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی تقرری کے بورڈ میں موجود تھی، میں نے تقرری کی بہت مخالفت کی تھی، بیوروکریسی نے اس ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو لگانے کی بہت حمایت کی تھی، ای ڈی پمز اتنا اثر و رسوخ والا انسان ہے۔

سعدیہ عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری صحت کو تو معطل کردیا،ای ڈی پمز کو معطل نہیں کرسکے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی رسائی ایسی جگہ ہے جہاں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، ای ڈی پمز اس واقعے کا قصور وار ہے،اسے تو گرفتار کرنا چاہیے تھا، یہ شخص قاتل ہے۔

Check Also

رمشا خان بہن علیشا کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئیں؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی سابقہ اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں نظر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *