حکومت کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور اہم قدم

پاکستان افریقہ، عرب ممالک اور فرانس سے اپنی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر کرنے جارہا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق افریقہ ون نامی زیر سمندر فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل کل پاکستان کے ساحل پر پہنچ جائیگا۔
یہ افریقہ ون سب میرین کیبل پاکستان کی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور فرانس کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیگی۔
افریقہ ون انٹرنیٹ کیبل زیر سمندر دس ہزار کلومیٹر پر محیط ہے جس کے عالمی کنسورشیم میں ایتصلات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور ٹیلی کام مصر شامل ہیں۔افریقہ ون کیبل کو کل ہفتے کے روز کراچی کے ساحل پر لینڈ کیا جائے گا جسے اگلے مرحلے میں پی ٹی سی ایل کے ملک گیر انٹرنیٹ نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات آج متوقع، سیاسی و علاقائی صورتحال پر مشاورت ہو گی

وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *