بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے سے بال بال بچی تھیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ڈیبیو فلم ’انداز‘ کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُس وقت انہیں تیراکی نہیں آتی تھی، تاہم ایک منظر کی عکسبندی کے لیے انہیں پانی میں اترنا پڑا۔
لارا دتہ کے مطابق وہ اس دوران بھاری لیدر لباس میں ملبوس تھیں، جس کے باعث پانی میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہو گیا اور وہ ڈوبنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی تھی اور وہ پانی میں تیزی سے نیچے جا رہی تھیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ عین وقت پر اُن کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پانی سے باہر نکال لیا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
لارا دتہ نے اس واقعے کو اپنی زندگی کے خوفناک ترین لمحات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں۔ واقعے کے فوراً بعد شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت کو سنبھالا گیا۔
THE PUBLIC POST